نئی دہلی،12/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے بنی کانگریس کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے ہوا کہ دونوں ریاستوں میں انتخابی مہم اور سوشل میڈیا مہم کی نگرانی کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ بہتر ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر اور ہریانہ کے لئے رابطہ کمیٹی کا قیام کیا ہے جس کے صدر احمد پٹیل بنائے گئے ہیں۔اس کمیٹی میں آنند شرما، جے رام رمیش، مدھوسودن مستری، دیویندر یادو، جیوتی رادتیہ سندھیا، مانک ٹیگور اور روہن گپتا شامل ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس میں پٹیل اور سندھیا کسی وجوہات شامل نہیں ہو سکے۔ایسے میں پارٹی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیسی وینو گوپال نے میٹنگ کی قیادت کی۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ریاستوں میں چل رہے پارٹی کے انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ طے ہوا کہ انتخابی مہم اور سوشل میڈیا مہم پر گہری نظر رکھی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ بہتر کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے گا۔ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے، 24 اکتوبر کو اس کے نتیجے آئیں گے۔مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں۔وہیں ہریانہ میں 90 سیٹوں پر انتخاب ہوتے ہیں۔